اگر آپ بھی اے آئی سے فری میں ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں اور ایک بہترین سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کی تلاش میں ہیں، تو یہ آرٹیکل آپ نے آخر تک ضرور پڑھنا ہے۔
سب سے پہلے میں آپ کو فلو کے بارے میں بتانا چاہوں گا۔ فلو ایک بہترین سافٹ ویئر ہے، جو پلے اسٹور پر دستیاب ہے، اور فری میں آپ یہاں سے کئی ساری ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ جی میل اکاؤنٹس ہوں تو آپ اسے زیادہ استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
خیر، میں پہلے فلو کے بارے میں بتانا چاہوں گا کہ فلو کیا ہے۔ فلو ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جسے آپ Veo 3 بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس سے آپ فری میں امیجز تو اَن لمیٹڈ بنا سکتے ہیں، لیکن ویڈیوز کے لیے آپ کو صرف 50 کریڈٹس دیے جاتے ہیں۔ یعنی ایک جی میل اکاؤنٹ پر روزانہ 50 کریڈٹس ملتے ہیں۔
اس کا سب سے آسان فارمولا میں نیکسٹ آپ کو بتاؤں گا۔ آپ اس آرٹیکل کو آخر تک پڑھیں گے تو آپ اس ایپلیکیشن سے فری میں اے آئی سے ویڈیوز بنا سکیں گے اور کئی ساری ویڈیوز بھی تیار کر سکیں گے۔
اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اسے زیادہ سے زیادہ کیسے استعمال کرنا ہے۔ یعنی کہنے کا میرا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ کے موبائل میں 10، 20 یا 30 جی میل اکاؤنٹس ہیں تو آپ اسے زیادہ استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک جی میل اکاؤنٹ پر آپ کو 50 کریڈٹس دیے جاتے ہیں، اور آپ ایسا سمجھ لیں کہ ہر 10 کریڈٹس میں تقریباً 8 سیکنڈ کی ویڈیو بن جاتی ہے۔ تو آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس 10، 20 یا اس سے زیادہ جی میل اکاؤنٹس ہوں تو آپ یہاں
سے کئی ساری اے آئی ویڈیوز فری میں بنا سکتے ہیں، بغیر کسی پیڈ سبسکرپشن کے۔

آپ اس طریقے سے فری میں اے آئی کارٹون ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں۔ آپ اے آئی سے جو مرضی ویڈیو بنانا چاہیں، بنا سکتے ہیں۔
کچھ اور بھی ایسی ایپلیکیشنز ہیں جو تھرڈ پارٹی ہیں، لیکن یہ ان سب سے اچھی ہے، کیونکہ یہاں پر اگر آپ ویڈیو بنانا شروع کرتے ہیں تو یہ آپ کو فری میں کئی سارے امیجز بھی بنا کر دیتی ہے۔
اس ایپلیکیشن میں ویڈیوز کی کوالٹی بھی بہت بہترین ہے، اور آپ ویڈیوز کو بغیر کسی واٹر مارک کے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ تو یہ بہت ہی زبردست ایپلیکیشن ہے، جس کا نام فلو ہے۔
نیچے آپ کو ڈاؤن لوڈ کا بٹن بھی ملے گا۔ وہاں سے کلک کرکے اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں، اور پھر یہاں اپنا کام شروع کریں۔ بسم اللہ کریں اور اے آئی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
اور میں بتاتا جاؤں کہ یہاں سے جو بھی ویڈیوز آپ بناتے ہیں، انہیں آپ 720p میں آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ آپ چھوٹی چھوٹی 8 یا 10 سیکنڈ کی کلپس یہاں سے بنا کر کسی بھی ایڈیٹر ایپلیکیشن، جیسے CapCut Pro وغیرہ، میں ایک ہی جگہ پر مرج
کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی ایک لمبی ویڈیو بھی بن سکتی ہے۔
تو یہ ایک بہترین سافٹ ویئر ہے، جو فری ہے اور پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ تو فٹا فٹ اسے ڈاؤن لوڈ کریں، اسے انجوائے کریں، ویڈیوز بنانا شروع کریں اور زیادہ سے زیادہ پیسے بھی کمانا شروع کریں۔
کیونکہ اے آئی سے جو بھی ویڈیوز آپ بناتے ہیں اور انہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپلوڈ کرتے ہیں، تو آپ کی کمائی بھی ہو سکتی ہے۔ فیس بک سے بھی، ٹک ٹاک سے بھی اور گوگل سے بھی آپ کمائی کر سکتے ہیں۔
اے آئی کی ویڈیوز بھی مونیٹائز ہو سکتی ہیں، اور اس طرح آپ کی کمائی ڈالرز میں بھی ہو سکتی ہے۔